27 ستمبر 2014 - 12:05
صیہونی حکام پر جنگی جرائم کے لیے مقدمہ دائر کیا جائے

فلسطین اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے صیہونی حکام پر جنگی جرائم کے لیے مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں فسلطینیوں کی نسل کشی کے لیے حالیہ جنگ شروع کی تھی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے صیہونی حکام پر جنگی جرائم کے لیے مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں فسلطینیوں کی نسل کشی کے لیے حالیہ جنگ شروع کی تھی۔

جولائی اور اگست میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے سفاکانہ حملوں میں کم از کم 2140 فلسطینی شہید ہو گئے تھے، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی تھی۔ غزہ کے خلاف گزشتہ چھ سال میں اسرائیل کی یہ تیسری جارحیت تھی۔

جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے عباس نے کہا کہ ہم کبھی نہیں فراموش نہیں کریں گے اور نہ ہی کبھی معاف کریں گے، اور ہم اس کی کبھی اجازت نہيں دیں گے کہ جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والے مجرم سزا سے بچ جائیں۔

عباس کے اقوام متحدہ کے اس خطاب سے ایک ہی روز قبل ان کی فتح تنظیم اور حماس نے اعلان کیا نے قومی حکومت تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔

محمود عباس نے اپنی تقریر میں کہا کہ پوری دنیا کی آنکھوں کے سامنے ہولناک جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا اور غزہ کو تباہ کر دیا گیا، صیہونی فوج نے بے گناہ بچوں اور خواتین کا قتل عام کیا۔

فلسطینی حکام نے خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حکام کے خلاف کارروائی کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کریں گے۔

دوسری جانب اسرائیل کے سب سے بڑے حامی امریکہ نے محمود عباس کی تقریر کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
.......

/169